کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے سینئر رہنما فیاض حسین منہاس کا احساس سنٹر کوٹ مومن کا اچانک دورہ، موقع پر انہوں نے لوگوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر اُن کے مسائل بھی سنے۔
پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے سینئر رہنما فیاض حسین منہاس نے بتایا کہ احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اِس احساس کی رقم سے نہ جانے کتنے غریبوں کے گھروں کے چولہے جلتے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے مکمل انتظامات نہ کرنے پر فوری ایکشن لیا ۔ انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ احساس سنٹر پر آنے والی ماں بہنوں سے اچھا سلوک کیا جائے اور کسی کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میجر فیاض حسین منہاس نے اِس موقع ایک شہری کی نہ صرف فریاد سنی بلکہ فوری ایکشن لیتے ہوئے اُس کے ساتھ آئی معذور عورت کو احساس پروگرام کے پیسے بھی فوری دلوانے میں مدد کی۔
اس موقع پر اُن کے ساتھ پاکستان آرمی زندہ باد موومنٹ کے تحصیل چیئرمین رانا مبشر علی بھی ساتھ تھے۔