وہاڑی (میڈیا رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کا میچ وہاڑی اور خانیوال کی ٹیموں کے درمیان خورشید انور میموریل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی او وہاڑی خضر افضال چوہدری تھے۔ جبکہ اُن کے ساتھ ائے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر وہاڈی سید وسیم حسن، ڈی پی او وہاڈی محمد طارق عزیز بھی موجود تھے۔
شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے دلچسپی کے ساتھ میچ کو دیکھا۔ وہاڑی اور خانیوال کی کبڈی کی ٹیموں میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔