میلسی (میڈیا رپورٹر) سماجی تنظیم کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کے موقع پر سیمینار کے انعقاد، شرکاء نے یوم پاکستان کے حوالے سے خطاب کیا۔
مہمانانِ گرامی نے سیمینار سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر پاکستان کی صورت میں ملی ، ہم پر ذمہ داری ہے کہ پیارئے ملک پاکستان کو ترقی اور سرسبز شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سید شبیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن (میلسی )نے سماجی تنظیم کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں آج عہد کریں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ،اِس کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا فرض ہے۔ ملک کی سلامتی اور اور اِسے سرسبز شاداب بنانا ہر شہری کا فرض ہے۔
معروف سماجی کارکن راؤ ظفر اقبال ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دے کر پیارا ملک پاکستان حاصل کیا۔ آج آنے والی نسل کو قیام پاکستان کی قربانیاں بتانا وقت کی ضرورت ہے ۔
قاری محمد طلحہ صدیقی نے کہا ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ ہمارے ملک پاکستان نے بھائی چارہ اور امن کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب سے صادق علی مرزا، ملک امیر بخش، شیخ منیرالدین، زبیدہ ملک، شیخ غلام مصطفیٰ، صاحبزادہ حامد رضا، ابرار احمد انصاری اور شرافت علی شرافت نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں نعیم ارشد نے مُلک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی ۔