ریسکیو 1122نے ماہ فروری2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

2022-03-02 0

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ریسکیو 1122نے ماہ فروری2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ ریسکیو 1122 نے فروری2022 میں 1838ایمرجنسی متاثرین کو پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریسکیو کیا۔

ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل کی زیرِ صدارت سنٹرل ریسکیو اسٹیشن پر اجلاس ہوا۔جس میں کنٹرول روم انچارج محمد عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ فروری 2022میں ریسکیو کنٹرول روم میں کُل 8950کالز موصول ہوئیں اِن میں سے 1824ایمرجنسی کالز پائی گئیں جن پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو ایمرجنسی کور فراہم کیا گیا۔پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹرشمعون نذیر نے تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روڈٹریفک ایکسیڈنٹ496، آگ لگنے کے 32واقعات،کرائم کیس55، جبکہ میڈیکل ایمرجنسی ودیگرحادثات 1237شامل ہیں۔ جن میں 346متاثرین کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کر دیا گیا۔ جبکہ1453متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال شفٹ کیا جبکہ 39متاثرین موقع پر جاں بحق ہوئے۔

انجینئر دانش خلیل کا کہنا تھا کرونا وائرس خطرناک ہے۔جس سے بچاؤ کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں، محفوظ رہیں،ماسک کا استعمال کریں،وقفہ وقفہ سے صابن کے ساتھ ہاتھ دھویں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ریسکیور جوان اور ریسکیووالنٹیرزشہروھاڑی کے تحفظ اور کسی بھی نا گہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

ملکی قوانین کی پابندی اور بر وقت کال ہی بروقت مدد کی ضامن ہے لہذٰا شہری صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122 پر کال کریں تاکہ کسی بھی مصیبت زدہ شخص کو بر وقت مدد فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پرریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبد الحق صاحبزادہ، اکاونٹنٹ مقصود احمدوٹو، اسٹیشن کوآرڈینیٹرسجاد احمد ناہرہ،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج عطاالرحمٰن،میڈیا کو آرڈنیٹر محمد طارق رشید اور محمد عظیم جٹ بھی موجود تھے۔

Videos similaires