کوٹ مومن: سپریئر کالج میں پہلی دفعہ کالج کی سطح پر مشاعرے کا انعقاد

2022-02-24 3

کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) سپریئر کالج کی ادبی تنظیم سپیریئر دیارِ ادب نے انتہائی محنت اور لگن سے پہلی دفعہ کالج کی سطح پر مشاعرے کا انعقاد کیا ۔

سپریئر کالج کوٹ مومن میں پہلی دفعہ کالج کی سطح پر کالج کی ادبی تنظیم کی جانب سے مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرے کی صدارات ندیم بھابھہ نے کی جبکہ تہذیب حافی مہمان خصوصی کے طور پر شریکِ سخن ہوئے۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر رانا مُبشر علی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افکار علوی ، صہیب مغیرہ صدیقی ، کومل جوئیہ ، صباحت عروج ، حماد نیازی ، راکب مختار ، محسن رضا عاقل ، سعید رضا بھٹی ، حمزہ اسحاق ، اور سید باسط علی حیدر معزز شعراء کرام تھے۔

اس موقع پر سپیریئر کالج کوٹ مومن کے طلباء و طالبات نے انتہائی شوق اور لگن سے مشاعرہ سُنا۔ محفل مشاعرہ نہایت ہی کامیاب رہا اور کوٹ مومن جیسے چھوٹے شہر میں اتنا عظیم الشان مشاعرہ منعقد کروانے پر سپیریئر کالج کی انتظامیہ سپیریئر دیارِ ادب اور پرانے طلباء کی تنظیم سپیریئر سینڈیکیٹ آف سینیئرز داد و تحسین کی مستحق ہے۔

Videos similaires