شبِ معراج کے سلسلہ میں میں 26 رجب المرجب کوتقسیم اسناد اجتماع کا اہتمام

2022-02-23 0

کھڈیاں (میڈیا رپورٹر) شب معراج کی سلسلہ میں 26 رجب المرجب کواسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ (بالغان) کے تحت تقسیم اسناد اجتماع ہو گا۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر فیاض احمد عطاری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاربوائز مین دیپالپور روڈ کھڈیاں میں28فروری رات آٹھ سےلےکر 11بجےتک اجتماع ہوگا۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ابو البیان حاجی اظہر عطاری اجتماع سے بیان فرمائیں گے۔

نگران کابینہ امتیاز عطاری نےنمائندہ پاک ایشیاء سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ ان شاء اللہ اس اجتماع کو کامیاب کرنا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دعوت دینی ہے۔جن اسلامی بھائیوں نے قرآن پاک یامدنی قائدہ مکمل کیا ہے اُن اسلامی بھائیوں کورُکن شوریٰ اور ڈسٹرکٹ قصور کے نگران حاجی نعیم عطاری کے ذریعے سے اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

Videos similaires