کراچی: پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل

2022-02-09 0

کراچی (میڈیا رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔ پارٹی قائد سید مصطفی کمال نے کہا کہ روٹی کپڑا مکان نہیں عوام کے اختیارات چاہیئے ۔ اپنے مطالبات کی منظوری تک گھر نہیں جائیں گے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی کے 5صفحات پر مشتمل مسودہ پر سُپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے مُہر لگا دی ہے۔ سُپریم کورٹ کےحالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔ پی ایس پی کارکُن آسیہ اسحاق نے کراچی میں پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر جاوید محمود سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پاک سر زمین پارٹی کا دھرنا کامیابی کی طرف گامزن ہےاور ہم مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاک سر زمین پارٹی کے قانونی امور کے صدر ابراہیم ایڈووکیٹ نے کہا کے سندھ حکومت پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے 5 صفحات پر مشتمل مسودہ پرغورکر رہی ہے۔ بلدیات کے اِس کالے قانون کو ہرگز نہیں مانیں گے۔ سندھ حکومت این ایف سی ایوارڈ کی آڑ میں لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے ۔اِختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی لازمی ہے اِس لیے سندھ حکومت کو اختیارات دینے پڑیں گے ۔