منڈی بہاؤالدین : انتہائی افسوسناک خبر، 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

2022-02-03 0

منڈی بہاؤالدین (میڈیارپورٹر) تھانہ قادر آباد کے علاقہ سیرے میں گیس کی وجہ سےدم گھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے جائے حادثہ پر پہنچ کرموقع کا جائزہ لیا۔ پاک ایشیاویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹرعلی زین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے افرادنیند کی حالت میں اپنے اپنے بستر پر ہی وفات پا گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 55 سالہ سکندر ، 60 سالہ محمد اشرف ،63 سالہ زبیدہ بی بی شامل تھے جو کمرہ کے اندر آگ جلا کر بیٹھے ہوئے تھے اور دم گھٹنے کی سے اپنے اپنے بستروں پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

Videos similaires