ٹنڈو الہیار (میڈیا رپورٹر) تھانہ اے سیکشن کی حدود ٹنڈوسومرو روڈ سے نامعلوم مسلح افراد کی بھینسوں کے بیوپاری کو لوٹنے کی کوشش۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر بھینسوں کے بیوپاری کو لوٹنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹر پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل سہیل خان زادہ کے مطابق مزاحمت پر پستول کے بٹ مار کر بیوپاری کو زخمی کردیا۔
زخمی شخص کی شناخت غلام فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔