کوٹ مومن (میڈیا رپورٹر) نواحی علاقہ میانہ کوٹ میں بنیادی مرکز صحت ہسپتال اکیسویں صدی میں بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے ۔جس کی وجہ سے مریض اُن کے لواحقین اور مقامی آبادی فیسکیو انتظامیہ سے نالاں ہیں اور سراپا احتجاج ہے ۔
اس موقع پر پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر رانا مبشر علی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہماری ہسپتال انتظامیہ سے بات ہوئی تو اُن کا کہنا تھا کہ کئی بار متعلقہ فیسکیو انتظامیہ کو اس سنگین مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا اور متعدد بار درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن آج تک ہماری کوئی سُنوائی نہیں ہوئی ۔
مریضوں کا کہنا تھا کہ اِس بی ایچ یو کو بنے ہوئے 20سال ہو گئے ہیں لیکن آج تک اس ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ہم بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔
علاقے مکینوں کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی رہیں اور جاتی رہیں لیکن کسی نے بھی اس اہم مسئلہ کے حل کی طرف دھیان نہیں دیا۔ علاقے مکینوں نے بنیادی مرکز صحت ہسپتال میں بجلی کی عدم فراہمی پر موجودہ حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔