سابق رکن اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ سے ملاقات

2022-01-31 1

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) سابق رکن اسمبلی تہمینہ دولتانہ اور ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ نے ملاقات کے دوران حکومت کی نااہلی پر بات چِیت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی حکومت فیل ہو چکی ہے اور ملک 20 سال پیچھے چلا گیا ہے۔وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لئے روز ایک نیا جھوٹ بولتا ہے۔

انہوں نے گفت گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اِس حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام پریشان ہے اور خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Videos similaires