وارڈ نمبر 7 میں گیس پائپ لائن کا کام تیزی سے شروع

2022-01-27 0

سیال کوٹ (میڈیا رپورٹر) وارڈ نمبر 7 میں گیس پائپ لائن کا کام تیزی سے شروع ہو گیا۔

اہلِ علاقہ کا درینہ مطالبہ تھا کے جس محلے میں گیس پائپ کا کام نہیں ہورہا اُس محلے میں گیس پائپ کا کام مکمل کیا جائے ۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم چوہدری محمد اخلاق وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب اوروارڈ نمبر 1سے ممبر کینٹونمنٹ بورڈ شیخ محسن عتیق و ممبر کینٹونمنٹ بورڈ سعید احمد گوندل کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

اس موقع پر ممبر محسن عتیق اور سعید احمدگو ندل کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا مقصد اہلِ علاقہ اور حلقے کی خدمت ہی ہے۔ منصوبہ جات اور خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

Videos similaires