وہاڑی:جان کے رکھوالوں نے ہی جان لے لی، تیزرفتار پولیس ڈالہ نے طالب علم کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا

2022-01-26 1

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) جان کے رکھوالوں نے ہی جان لے لی ۔پولیس تھانہ لُڈن کے تیزرفتارڈالہ نے سڑک کنارے چلتے ہوئے نویں کلاس کے طالب علم کی زندگی کاچراغ گل کردیا۔ زخمی نوجوان نشترہسپتال ملتان لے جاتے ہوئے راستہ میں جان کی بازی ہارگیا۔ نوجوان کی ناگہانی موت کا سُن کر گھرمیں کہرام مچ گیا۔ والدہ اوربہنوں پرغشی کے دورے پڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لُڈن کے علاقہ کے موضع چھجودیہہ کانوجوان نویں کلاس کاطالب علم سلیمان سڑک کے کنارے جارہاتھاکہ عقب سے آنے والے پولیس کے تیزرفتاڈالہ نے کچل ڈالا۔ نوجوان کی ہیڈانجری کے ساتھ گردن کی رگیں بھی کٹ گئیں۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ڈالہ کاڈرائیورڈالہ سمیت موقع سے فرارہوگیا۔

زخمی کولوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ہسپتال شفٹ کیا۔ جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظرڈی ایچ کیوسے نشترہسپتال ملتان ریفرکیاگیاکہ راستہ ہی میں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔ پولیس کے ڈالہ کاموقع سے فرارہوجانے پراہل علاقہ میں غم وغصہ کی شدیدلہردوڑگئی اوراہل علاقہ نے پولیس کے کردارکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کاکام عوام کوتحفظ فراہم کرناہے لیکن پولیس تھانہ لُڈن بوڑھے والدین کے گھرکاچراغ گُل کرکے موقع سے فرارہوگئی۔

متاثرین اور اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ سردارعثمان بُزدار،آئی جی پنجاب،آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے ذمہ دارپولیس ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے اورغریب والدین کی دادرسی کامطالبہ کیاہے۔

Videos similaires