لودھراں:آئی جی پنجاب کے احکامات پر سرکل افسران کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2022-01-24 4

لودہراں (میڈیا رپورٹر) آئی جی پنجاب کے احکامات پر سرکل افسران کا حفاظتی انتظامات کا جائزہ کے تناظر میں سپروائزری افسران ضلع بھر کے بنک اور بخشی خانہ کے معائنوں کیلئے پہنچ گئے۔

اسی ضمن میں ڈی پی او عبدالروف بابرنے بنک اورکہچری کے بخشی خانہ کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے بنک منیجروں کو چوکیدار سے سیکورٹی کے علاوہ دیگر کام نہ لینے کی ہدایات کیں۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر بدرمنیر نے بتایا کہ ڈی پی او عبدالروف بابرنے کہا کہ سربراہان اپنے اداروں کے میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس فنکشنل حالت میں رکھیں۔

کچہری کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی پی او نے سیکیورٹی پر مامور پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کیں کے کوئی بھی شخص فزیکل چیکنگ کے بغیر عدالت داخل نہیں ہو گا۔

Videos similaires