اوباڑو(رپوٹر فداحسین رند)اوباڑو شیخ محلہ سے دس دن پھلے اغوا ھونے والے تین سالہ بچے عبدالاحد بھٹی کی بازیابی کے لیٸے سندھ ترقی پسند پارٹی کی طرف سے ریلی نکالی گٸی جس کی قیادت سندھ ترقی پسند پارٹی کے واٸس چیٸرمین جام عبدالفتاح سمیجو نے کی ریلی اوباڑو شھر کے مختلف چوراھوں سے ھوتی ھوی نیشنل پریس کلب اوباڑو پر پہنچے جھان پر رھنماٸوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوے کھا کہ دس دن ھو گٸے ھیں بچے کو اغوا کیٸے گٸے لیکن اوباڑو پولیس اب تک بچے کو بازیاب نهيں کرا سکی اور ناکام ھوچکی ھے ھم ڈی آٸی جی سکھر اور اعلا آفیسروں سے مطالبہ کرتے ھیں کہ بچے کو جلد بازیاب کرایا جاٸے اگر آنے والے پیر تک بچے کو پولیس نے بازیاب نھیں کرایا تو سندھ ترقی پسند پارٹی پوری سندھ میں تحریک چلاٸے گی اور احتجاجی مظاھرے کیٸے جاٸیں جس کے زمیوار سندھ حکومت ھو گی