او سی
رپورٹ محمد شمعون نذیر کے مطابق
ڈیجیٹل گردواری اور ریکوری میں ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وہاڑی تحصیل کے پٹواریوں کے اعزاز میں تقریب بہتر کارکردگی والے پٹواریوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے
آٸیے مزید بتا رہے ہیں ہمارے نماہندے محمد شمعون نذیر ۔ جی شمعون کیا تفصیلات ہیں آگاہ کیجٸے گا
وہاڑی تحصیل نے ڈیجیٹل گردواری اور ریکوری میں ڈویژن بھر میں پہلی اور پنجاب میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرنے پر پٹواریوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے پٹواریوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی محنت کا صلہ ہے کہ پہلی پوزیشن پر ہیں گورنمنٹ کی ہدایت کے مطابق اب تمام پٹواریوں کی کارکردگی ہر تین ماہ بعد جاری کی جائے گی تاکہ پتہ چل سکے کہ کون کتنا کام کرتا ہے تحصیلدار حافظ محمد اقبال کاٹھیا نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے انڈیکیٹرز کو ہر صورت پورا کروایا جائے اور ریکوری میں کوئی رعایت نہ برتی جائے ہم نے جو پوزیشن حاصل کی ہے اسے ضرور برقرار رکھا جائے گا تقریب میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پٹواریوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے