وہاڑی: ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی پاک فوج کے شہیدسپاہی محمد سرفرازکی قبر پر فاتحہ خوانی

2022-01-18 1

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی چک نمبر 357ای بی بوریوالا کے رہائشی پاک فوج کے شہیدسپاہی محمد سرفرازکی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی ۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔سپاہی محمد سرفراز نے بنوں جانی خیل میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیاتھا۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے شہید سپاہی محمد سرفراز کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اوراہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید فوجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی محمد سرفراز نے پاک وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرکے شہادت کا رُتبہ حاصل کیا ہے۔ سپاہی محمد سرفراز کی دہشت گردی کے خلاف لازول قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور شہید سپاہی محمد سرفراز کے درجات بلند کرے۔

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا بلاول علی اور تحصیلدار شاہد نواب بھی موجود تھے۔