رونتی (مِیڈیا رِپورٹر) کچے کے علاقے گاؤں فیض محمد کہمبڑا کے نزدیک ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش۔ علاقہ میں چوری کے وارداتوں پر پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے عارف عرف بوڑا مہر سے کچے کے علاقے گاؤں کے فیض محمد کہمبڑا کے نزدیک موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ڈاکوؤں نے عارف کو مزاحمت کر نے پر کلاشن کوف کے بٹوں سے لگاتار وار کیے۔ جس کے نتیجے میں عارف عرف بوڑا مہر کی آنکھوں کی بینا ئی متاثر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ رونتی کے علاقے میں ڈکیٹی کی یہ چوتھی واردات ہے لیکن پولیس اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ڈکیتی کی وارداتوں کے سدِباب کے لیے کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔