وہاڑی: پاک فوج کے جوان محمد سرفراز نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لی

2022-01-15 1

وہاڑی (مِیڈیا رِپورٹر) پاک فوج کا جوان وہاڑی کا رہائشی محمد سرفراز نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لی۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں سمیت معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقہ 357 ای بی کا رہائشی محمد سرفراز ولد ذوالفقار انصاری پاک فوج میں بھرتی ہونے کے بعد بنوں جانی خیل میں ڈیوٹی پر تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا ۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محمد سرفراز نے سوگواران میں ماں باپ کے علاوہ، 6 بھائی اور 3 بہنوں کو غمزدہ چھوڑا ہے۔ محمد سرفراز کو ان کے آبائی قبرستان 357 ای بی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے چاک و چابند دستے نے شہید کے جنازہ کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔نمازِ جنازہ میں برگیڈئیر کاشف سمیت پاک فوج کے آفیسران اور جوانوں کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے والد ذوالفقار نے کہا کہ اسے اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ وہ ملک کی خاطر قربان ہوا ہے ۔شہید کے دوست اور کلاس فیلو ظہیراسلم مرزا نے کہا کہ سرفراز شروع دن سے ہی پاک فوج میں جانے کا خواہش مند تھا اور اس کی یہ خواہش بھی ہمیشہ سے ہی تھی کہ وہ پاک دھرتی پر قربان ہو اور آج وہ ہم کروڑوں لوگوں کی حفاظت کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں پاک وطن پر قربان ہوگیا ہے، ہمیں فخر ہے کہ میرا کلا س فیلو اور دوست تھا۔

Videos similaires