گھوٹکی: تھانہ اباڑو پولیس کی بڑی کارروائی، مبین الصوبائی گروپ کے 2کارندے گرفتار

2022-01-15 0

گھوٹکی(میڈیا رپورٹر ) تھانہ اباڑو پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چھیننےاور چوری کرنے والے بین الصوبائی گروپ کے 2کارندے گرفتار کر لیے۔

گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سے پولیس کو پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ دونوں ملزمان نثار احمد میرانی اور عبدالستار بھٹو گھوٹکی پولیس کو ڈکیتی،چوری و دیگر سنگین نوعیت کے کیسز میں مطلوب تھے ۔گرفتارملزمان سے 2 عدد چھینی گئی جبکہ 1چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئیں ہیں۔

مزید تفيلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر فداحسین نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ ضلع رحیم یارخان اور ضلع گھوٹکی کے دیگر تھانوں سے معلوم کیا جا رہا ہے۔ گرفتارملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ہم اپنے دیگر 4 ساتھی ملزمان اجمل میرانی،قالو خان خان میرانی،عباس میرانی اور میر حسن میرانی کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر موٹر سائیکلیں چھیننا،چوری کرنا اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Videos similaires