ٹنڈوالہیار: رات کو چوکیداری پر مامورفرض شناس چوکیدار نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی

2022-01-11 1

ٹنڈوالہیار (میڈیا رپورٹر) غریب چوکیدار نے ایمان داری کی مثال قائم کر دی۔ لاپتہ قیمتی سامان مالکان کو ڈھونڈ کر حوالے کر دیا۔

پاک ایشیا کو موصول ہونے والی خبر کے مطابق سٹیشن بازار میں رات کو چوکیداری پر مامور محمد آصف بلوچ نامی شخص کو صبح 6 بجے مہران ایکسپریس سے کراچی جانے والے مسافر کا گُم شدہ پرس ملا۔ جو اُس نےریلوئے سٹیشن پر اعلان کروا کر مطلوبہ شخض کے گُم ہونے والے پرس کی بتائی گئی نشانی بتانے کے بعد چوکیدار آصف بلوچ نے اُس پریشان مسافر کو لُوٹا دیا۔

یاد رہے کہ چوکیدار کو ملنے والے پرس میں 8 تولہ سونا اور نقد رقم موجود تھی۔

Videos similaires