گھوٹکی: سیاہ کاری کے قتل کیس میں مطلوب شخص کو سرحد پولیس نے گرفتار کرلیا

2022-01-11 1

گھوٹکی(میڈيا رپورٹر ) سیاہ کاری کے قتل کیس میں مطلوب شخص مہراب علی لکھن کو سرحد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق مطلوب شخص نے ہائی کورٹ سکھر میں ضمانت کی درخواست داخل کی تھی جو ہائی کورٹ سکھر نے رد کر دی۔ ضمانت رد ہونے کہ بعد تفتیشی آفيسر سب انسپکٹر علی گل چاچڑ نے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

یاد رہے کہ گرفتار ملزم نے مورخہ 19 نومبر 2021 کو اپنی سگی بھتیجی مسمات آسیہ بنت عبدالمجید لکھن کو سیاہ کاری کا الزام دے کر قتل کیا تھا اور موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا۔

پاک ایشیا ویب ٹی وی کے نمائندے فداحسین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزم نے تفتیشی آفيسر کوریلوے اسٹیشن کے قریب جھاڑیوں میں چھپایہ گیا آلہِ قتل کی نشان دہی بھی کی ۔جہاں سے پولیس نے پستول برآمد کیا ۔

پولیس نے ملزم کے خلاف 25 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ مقدمہ درج کر دیاہے

Videos similaires