وہاڑی: ریسکیو 1122 نے فرض شناسی اور ایمان داری کی ایک اور مثال قائم کر دی

2022-01-06 2

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) ریسکیو 1122وہاڑی ٹبہ سلطان پور نے فرض شناسی اور ایمانیداری کی ایک اور مثال قائم کر دی۔ روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہو کر بےہوش ہونے والے شخص کے لواحقین کو زخمی شخص سے ملنے والے 3لاکھ 46ہزار 620روپے ، موبائل فون اور سامان واپس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پل کڈن مترو روڈ ٹبہ سلطان پور کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم وہاڑی کی طرف سے ایمرجنسی وہیکلز کو فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ پاک اشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مریض جو کہ سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بےہوشی کی حالت میں چلا گیا تھا کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور شفٹ کر دیا ۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہمیشہ کی طرح اپنی فرض شناسی اور دیانتداری کی مثال قائم کرتے ہوئے بےہوش مریض محمد کاشف جنکا تعلق 172 مراد چشتیاں سے تھا سے ملنے والے 3لاکھ 46ہزار 620روپے ، موبائل فون اور ضروری سامان لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر دانش خلیل نے ریسکیو اہلکاروں کی فرض شناسی پر ان کو شاباش دی اور ریسکیورز کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

Videos similaires