گھوٹکی (میڈیا رپورٹر) ایس ایس پی گھوٹکی اظہر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او رونتی کی کامیاب کارروائی، دو ہفتہ قبل سکھر سے اغواء کیا گیا مفوی بازیاب کروا لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کو خفیہ اطلاع ملی کہ سکھر سے اغواء کئے گئے مغوی کو ڈاکو رونتی کچہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منقل کر رہے ہیں،جس کے بعد ایس ایس پی اظہر خان نے ایس ایچ او رونتی سب انسپکٹر غلام عباس سندرانی کو نشاندہی والی جگہ پہنچ کر فوری طور پر مغوی کو بازیاب کروانے کے لئے حکم دیا۔
ایس ایچ او رونتی فوراً بمعہ اسٹاف سمیت نشاندہی والی جگہ رونتی کے کچے میں پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس مقابلہ کے بعد مغوی کو ڈاکوؤں کی چنگل سے بحفاظت بازیاب کرا لیاگیا۔
بازیابی کے بعد مغوی نے بتایا کہ اُس کا نام سرور خان ولد محمد حسین پٹھان ہے جو کوئٹہ کا رہنے والاہے اور اسے تقریباً 2 ہفتہ قبل سکھر غلام بند سے ڈاکوؤں/اغواء کاروں نے اغواء کیا تھا اور کچہ کے علاقے مختلف مقامات پر رکھا گیا تھا اور آج بھی اغواء کار مجھے کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔
بازیابی کے بعد مغوی سرور خان نے ایس ایس پی گھوٹکی کا شکریہ ادا کیا کہ گھوٹکی پولیس کی کوشش کی وجہ سے میں ڈاکوؤں کی چنگل سے آزاد ہوا ہوں۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے نمائندہ فدا حسین بلوچ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی اظہر خان کی جانب سے کامیاب کارروائی کرنے پر ایس ایچ او رونتی غلام عباس سندرانی اور اس کی پوری ٹیم کو شاباشی کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔