وہاڑی: صبح سویرے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر خاتون سے نقدی اور زیور چھین لیے

2022-01-04 2

وہاڑی (میڈیا رپورٹر) وہاڑی شہر میں دن دیہاڑے ڈکیٹی کی واردات، مسلح ڈاکوؤں نے صبح 9بجے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیوٹی پر جانے والی سٹاف نرس سے اسلحہ کے زور پر زیور اور نقدی چھین لی۔

شہر کے معروف علاقہ شرقی کالونی میں صبح 9بجے میاں بیوی گاڑی پر سوار جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے گاڑی روک کر گاڑی میں موجود میاں بیوی سے نقدی اور زیورات چھین لی۔ پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر شمعون نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں موجود خاتون ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اسٹاف نرس ہے جو ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔

ڈکیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل نے حاصل کر لی ہے ۔ وہاڑی شہر میں ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Videos similaires