اڈہ کچی پکی: چیئرمین ایکشن کمیٹی محمد ابوبکر بلوچ کی انجمن تاجران کے منتخب عہدیدران کے اعزاز میں تقریب

2021-12-31 2

اڈہ کچی پکی (میڈیا رپورٹر) انجمن تاجران اڈہ کچی پکی میں زیر سرپرستی چیئرمین ایکشن کمیٹی محمد ابوبکر بلوچ نے منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بورے والا وہاڈی سے پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر محمد شمعون نذیر کی رپورٹ کے مطابق انجمن تاجران اڈہ کچی پکی میں زیر سرپرستی چیئرمین ایکشن کمیٹی محمد ابوبکر بلوچ نے منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ابوبکر بلوچ نے خود ادا کیے جب کہ تقریب کے مہمان خصوصی لڈن سے میاں اسماعیل دولتانہ اور محمد علی خان دولتانہ تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایکشن کمیٹی محمد ابوبکر بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ہر ماہ تمام ممبران کو جمع کرکے خدمت کرتا رہو ں گا۔ ہم تمام دوستوں کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلیں گے میں اکیلا کچھ نہیں آپ کی طاقت اور ہمارے اتحاد سے تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکال لیں گے۔تقریب کے اختتام پر تمام دوستوں نے چیرمین ابو بکر بلوچ کا شکریہ ادا کیا ۔

باڈی کے عہدیداران میں شامل سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسلم بھٹی ،صدرحاجی محمد یوسف گازر ،نائب صدرمحمد اشرف غفاری ،چیئرمین محمد سکندر بلوچ ،وائس چیئرمین محمد رزاق ،جنرل سیکرٹری محمد مشتاق رحمانی ،ملک محمد عمر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،محمد عظیم فنانس سیکرٹری ،محمد ممتاز رحمانی نائب سیکرٹری،محمد آصف سیکرٹری اطلاعات و نشریات،محمد شفقت انفارمیشن سیکرٹری،محمد ابوبکر بلوچ چئیرمن ایکشن کمیٹی،حاجی منیر ہانس تھے۔

Videos similaires