مٹیاری: ماہر امراض چشم ڈاکٹر نثار احمد میمن مرحوم کی یاد میں سول سوسائٹی پرانا ہالا کے زیر اہتمام 3 روزہ فری آئی کیمپ

2021-12-31 1

مٹیاری (جواد اختر میمن-میڈیا رپورٹر)
آنکھوں کے ماھر مرحوم ڈاکٹر نثار احمد میمن کے یاد میں سول سوسائٹی پرانا ہالا کے تحت شہید محمد اسلم میمن ھاء اسکول پرانا ہالا میں تین روزہ مفت آنکھوں کے امراض کا کیمپ لگایا گیا

جو 28 ڈسمبر سے 30 ڈسمبر تک جاری رہیگا کیمپ میں آنکھوں کے ماھر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں جس میں سفید ،کالا موتیا ودیگر آپریشن کے ساتھ مفت دوائیں اور چشمے فراھم کیے جا رہے ہیں کیمپ کا افتتاح معروف رٹائرڈ استاد محمد عیدن نے اپنے مبارک ھاتھوں سے ربن کاٹ کرکیا

اس موقع پر سول سوسائٹی کے چیئرمین سیدگلفام شاہ نے بتایا کہ مغیر حضرات کے تعاون سے تین روزہ آنکھوں کے امراض کے کیمپ کا اھتمام کیا گیا ہے جس میں تمام تر سہولیات بمع کھانے اور رہائش کا بھی انتظام کیا گیا ہے

انہوں نے بتایا کہ پرانا ہالا کے تمام ترقیاتی تعلیمی فلاحی ودیگر کاموں کے لیے سول سوسائٹی کی ٹیم ھما وقت تیار ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس کار خیر کے کاموں ميں تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ خیر کے کاموں ميں آپ بھی حصہ دار بنیں

اس موقع پر عبدالکریم میمن، عبدالرحیم میمن ، علی بخش حیدری ، عرفان میمن، مسعود مھدی ودیگر موجود تھے

Videos similaires