ٹنڈو الہیار: اینٹی کرپشن کی کارووائی، سپیشل کیس میں ملوث 3 سال سے مفرور تپیدار گرفتار

2021-12-31 3

ٹنڈوالہےار (سہیل خانزادہ-میدیا رپوٹرر)
اینٹی کرپشن ٹنڈوالہیار کی کاروائی اسپیشل کیس کرائم نمبر 63/2005 میں ملوث روپوش جوابدار بنام محمد یوسف پنھور تپیدار تعلقہ ٹنڈوالہیار حال اویٹنگ فارم پوسٹنگ کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد زون جناب نعیم احمد عباسی کی ہدایات کے بعد ٹیموں کی تشکیل ہوئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر /سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹنڈوالہیار ملک نظیر احمد اور ان کی ٹیم نے کورٹ کے احکامات اور جاری کردہ نان بیل ایبل وارنٹ پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ تپیدار کو گرفتار کیا۔ مذکورہ تپیدار کے خلاف ضلع مٹیاری، حیدرآباد، ٹھٹہ اور ٹنڈوالہیار میں کیس داخل تھے۔ مذکورہ تپیدار تین سال سے روپوش تھا جس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر / سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ٹنڈوالہیار ملک نظیر احمد نے حکمت عملی سے گرفتار کر کے اینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد میں پیش کردیا۔ کورٹ نے ملزم کو جیل روانا کردیا ہے

Videos similaires