ٹنڈوالہیار; (سہیل خانزادہ-میدیا رپورٹر)
کرسمس ڈے کے سلسلے میں داراسکون راشدآباد ٹنڈوالہیار میں اسپیشل بچوں کے ساتھ ایک پر وقار تقر یب منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ولی محمد بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے صوبائی جنر ل سیکٹر یٹری اور سینئر صحافی عبدالحمید عباسی تھے جبکہ داراسکون راشدآباد کی انچارج میڈ م گجرا قیصر اور ایڈمن آفیسر عمران کی جانب سے تقر یب میں آنے والے مہمان کو پر تباک استقبال کیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ سمیت انتظامیہ اور مہمانوں نے اسپیشل بچوں کے ساتھ کرسمس ڈے کا کیک بھی کا ٹا گیا اس موقعے داراسکون راشدآباد کی انچارج میڈ م گجرا قیصر اور ایڈمن آفیسر عمران نے مہمانوں کو سند ھ کا تحفہ اجرک پیش کیا جو کہ مہمانوں اپنے تحائف اسپیشل بچوں کے نام کر دیے اس موقعے اسپیشل بچوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیے گئے تقریب میں کراچی سے محمد اکرم، سمیرا اکرم اور عنایہ نے خصوصی طور پر شر کت کی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے کہا کہ آج کی تقر یب دیکھا کر بڑی خوشی ہو رہی کہ داراسکون راشدآباد کی انتظامیہ کی جانب سے اسپیشل بچوں کے چہروں پر جو خوشی مہکی ہے یہ انسانیت کی بڑی خد مت ہے ایسے بچوں کی نگداش کرنا جس سے گھر والے ہی تنگ ہو جاتے ہیں اور یہ ادار ایسے لوگوں خاص کر اسپیشل بچوں اور اولڈ سیٹزن کی خد مت کر رہے ہیں قابل دید ہے ہمارا اس ادارے سے بچوں کی نگداش کے سلسلے میں مکمل تعاون رہے گا عنایہ فیصل نے کہا کہ داراسکون پاکستان اور سند ھ اپنی نویت کا منفر د ادارہ ہے جہاں حقیقی معنوں میں انسانیت کی خد مت کی جارہی ہے صاحب حثیت افراد کو اس ادارے سے مکمل تعاون کر نا چاہے