پاکستان سنی تحریک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئیے سرگرم

2021-12-24 1

ٹنڈوالہےار; ( سہیل خانزادہ-میدیا رپورٹر)
پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا حکمرانوں نے عوام کے حقوق ہڑپ کر رکھے ہیں پاکستان سنی تحریک عوام کے حقو ق دلانے کے لیے کمر بستہ ہو گئی ہے اب کسی کو بھی عوام کے حقوق کو ہڑپ نہیں کر نے دینگے ملک کے خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب بھی ہو گا سندھ میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تمام دینی جماعتوں سے ملکر اپنے امیدوار کھڑے کر نگے اور سند ھ بھر کی تنظیم سازی کو از سر نو تشکیل دیا جا رہا ہے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر نوراحمد قاسمی نے اپنے تمام عہدیداروں کے ہمراہ ٹنڈوالہیار میں پاکستان سنی تحریک کے دفتر پر ہنگامی دورے کے دوران میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ان کے ہمراہ علی نواز قاسمی،حافظ ایاز ،مفتی اشر ف سکندری، التماس صابر قادری، خالد حسن عطاری،عمران سہروری،حافظ علی اصغر نقشبندی، مفتی حبیب احمد قادری، محمد ساجد قاسمی اور مولانا محراب طاہری شامل تھے انھوں نے مذید کہا کہ پوری قوم بلدیاتی انتخابات میں پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کراکر مسائل کوحل کر سکتے ہیں

Videos similaires