وہاڈی سے ہمارے نماہندہ محمد شمعون نذیر کے مطابق
ڈپٹی کمشنر آفس میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب
. ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ خان نیازی،ممبر ڈویژنل امن کمیٹی پیر اقبال شاہ نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا.
مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم سب شریک ہیں.
کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے. گرجا گھروں میں لائٹنگ کی جائے گی. کرسمس کے موقع پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے
اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز اپنی اپنی تحصیلوں میں مسیحی برادری سے رابطہ کر کے بہترین انتظامات کریں. ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری
کرسمس پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے. کرسمس کی تقریبات کے تمام مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے. ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی
کرسمس تقریبات کے حوالے سے مکمل پلان مرتب کرلیا گیا ہے. ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی
اسلام محبت، اخوت، صلح و سلامتی کا پیغام دیتا ہے. ممبر ڈویژنل امن کمیٹی پیر اقبال شاہ.
ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہمیشہ کرسمس پر بہترین انتظامات اور تعاون کیا ہے. مسیحی راہنما
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے دعا کی گئی.
اس موقع پر ایس پی انوسٹیگیشن میڈم بشریٰ جمیل، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بلاول علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال ،سی او میونسپل کمیٹی راؤ نعیم خالد، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم بھی موجود تھے
کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں فادر ندیم پطرس،پادری نوید اختر،پادری سلمان کیلون،پادری ساگر گل،پادری رفاقت،البرٹ پطرس بٹ،نذیر مسیح رندھاوا،ساجد اجمل، رفاقت یعقوب، ڈاکٹر مقصود ، عمانوایل ساون،زاہد جمیل مسیح،آشر جیمس،بادل اے ڈی، اور مسیحی برادری کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے