پھالیہ (میڈیا رپورٹر) — اسسٹنٹ کمشنر ساجد منیر کلیار نے موضع بھواحسن اور نواں لوک میں دو کھاد ڈیلرز گوندل زرعی کارپوریشن اور الخدمت ٹریڈرز کو یوریا کھاد مہنگی بیچنے پر مبلغ 40ہزار روپے اور سبحان اللہ پیٹرولیم کو کم پیمانے پر مبلغ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
پاک ایشیا ویب ٹی وی چینل کے میڈیا رپورٹر علی زین نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ موضع بھیکو میں ایک بھٹے کو فضائی آلودگی پھیلانے اور زِگ زیگ ٹیکنالوجی پر تبدیل نہ کرنے پر آگ
بجھانے کے بعد سیل کر دیاگیا