Hub Jeep Rally 2021 Documentary l MotorSports l Paragliding l Motorcycle Race l Nadir Magsi l Trishna Patel l Roni Patel l Asif Imam l Palwasha Khan

2021-03-15 2

بلوچستان میں حب جیپ ریلی کا میلہ میر نادر مگسی نے جیت لیا۔
انہوں نے 50 کلومیٹر کا فاصلہ 36 منٹ 51سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔صاحبزادہ سلطان صرف 12سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی کیٹیگری میں ٹشنا پٹیل نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔موٹر بائیک ریس معین خان نے جیت لی۔عمر خان روکڑی دوسرے اورضیغم چوہان تیسرے نمبر پر رہے۔
بلوچستان کے ساحلی ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی میں حکومت بلوچستان کے تعاون سے حب جیپ و موٹر بائیک ریلی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔حب جیپ و موٹر بائیک ریلی کا آٹھواں ایڈیشن 50 کلومیٹر پر محیط تھااور اس کے ٹریک کو منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا تھا ۔ٹریک پر دوڑنے والی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کو شائقین نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔