Madadgar-15 services applauded by citizens

2020-12-15 4

Madadgar-15 services applauded by citizens
ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہیں ؟؟
14 دسمبر رات گیارہ بجے کا وقت تھا گلشن حدید ملیر کے رہائشی میاں بیوی پر مشتمل ایک فیملی جو دو دریا ریسٹورنٹ کلفٹن پر کھانا کھانے گئے ہوئے تھے واپسی میں اچانک ان کی کار دو دریا تا سی ویو روڈ کے بیچ ایک ویرانے میں خراب ہوگئی۔ دور دور تک تاریکی کا راج تھا جبکہ مذکورہ شاہراہ پر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں آئے دن کا معمول بن چکی ہیں۔ اس دوران شاہراہ پر سفر کرنے والی چند گاڑی سوار بھی مدد کے لئے رکے مگر یہ کام مکینک کے بغیر ممکن نہ تھا تو وہ بھی اپنی منزل کی جانب دوبارہ گامزن ہوگئے۔
سردی بھی بڑھتی جارہی تھی، جبکہ کار سوار افراد بھی پچھلے ایک گھنٹہ سے رات کے اس پہر ویرانے میں خوف و ہراس کی حالت میں کھڑے ہوکر کسی غیبی مدد کے منتظر تھے کہ اچانک ایک پولیس موبائل ان کے سامنے آکر رکی جس پر 15 مددگار لکھا ہوا تھا۔ اس موبائل سے ایک پولیس اہلکار اترا جس کی نیم پلیٹ سے نام جہانزیب معلوم ہوا، وہ پولیس اہلکار مزکورہ فیملی سے " ہم آپ کی کیا مدد کرسکتے ہیں ؟؟ " کے حوصلہ و ہمت پر مشتمل الفاظ ادا کر کے پریشان حال اس فیملی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کرگیا۔
اسی دوران مذکورہ پولیس موبائل سے دو اور پولیس اہلکار بھی اترے جن کے نام فراز اور عاقب معلوم ہوئے انہوں نے پریشان حال میاں بیوی کو تسلی دی اور کسی کو فون کیا، تقریبا پون گھنٹہ کے بعد ایک گاڑی آئی جو خراب کار کو " ٹوچنگ " کے ذریعہ مناسب معاوضہ کے عوض کراچی کے ایک کونے پر واقع گلشن حدید لے جانے کی تیاری کرنے لگے اور بلاآخر اس ویرانے اور سنسان مقام سے خراب گاڑی کو بمعہ میاں بیوی کے خیریت سے ان کے گھر پہنچادیا۔
اس واقعہ میں اہم باتیں یہ تھی کہ سنسان اور ڈکیتیوں کے لحاظ سے خطرناک جگہ پر خراب گاڑی کے باہر کھڑے ہوئے پریشان حال اور مدد کے طالب میاں بیوی کے پاس پہنچ کر پولیس اہلکاروں کا تسلی اور ہمت دینا، فوری طور پر ٹوچنگ کے لئے کسی گاڑی کو منگوانا، جب تک گاڑی نہیں آئی تب تک پولیس موبائل کا میاں بیوی کی حفاظت کے لئے پونہ گھنٹہ کھڑے ہونا اور سب سے بڑھ کے یہ کہ جب متاثرہ فیملی کا دعاؤں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو کچھ نقد رقم دینے کا عندیہ ہوا تو پولیس اہلکاروں کا لینے سے سختی سے ان الفاظ کے ساتھ انکار کہ ہمارے لئے آپ لوگوں کی دعائیں کافی ہیں اور دوسرا یہ کہ ہمیں ان کاموں کے لئے ہمارا محکمہ تنخواہیں دیتا ہے تو شکریہ اور احسان کس بات کا!
ہم پولیس کی ذیادتیوں کو تو بے نقاب کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑتے یقننا اچھی بات ہے مگر تصویر کے اس خوبصورت دوسرے رخ کو اجاگر کرنے میں اور ان اچھے کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی ہمیں بخیل نہیں ہونا چاہیے۔ 15 مددگار درخشاں کے یہ پولیس اہلکار رول واقعی ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے حسن سلوک اور اقدام سے پولیس کی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے اور اس طرح کے ہمددر اور فرض شناس پولیس اہلکار اپنے ادارے کا فخر ہیں۔
یہ " یہی چراغ جلینگے تو روشنی ہوگی "

#DIGPSESD #MCC15 #PoliceAwamSathSath #Madadgar15