Nohay 2020 | Sir Dekh ke Shabbir Ka Shereen Ne Pukara | Syed Raza Abbas Zaidi | Noha Imam Hussain
Recited By | Syed Raza Abbas Zaidi
Kalam Title | Sir Dekh ke Shabbir Ka Shereen Ne Pukara
Poetry By | Zeeshan Abidi
Album | 6th Noha Muharram 2020
Label | RAZ Records
Digital Partner : MobiTising
Chorus By | Munawar Ali Khan , Rajab Ali Khan , Amanat Ali Khan , Ghulam Abbas
Video | TNA Production
Cover Design By | Yawer Abbas Damani
Audio Recorded & Master/Mixing | ODS Karachi
Noha Lyrics
جب شیریں کے گھر قافلہ شبیرؑ کا آیا
زینبؑ سے کہا کون ھو بتلاؤ ضعیفہ
ھمشیر ھوں شبیرؑ کی زینبؑ نے پکارا
ملنے کیلئے آئے ھیں تجھسے تیرے مولاؑ
سر دیکھ کے شبیرؑ کا شیریں نے پکارا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
وعدہ جو کیا آپ نے میں بھول نا پائی
اِس گھر میں وہ گھر چھوڑ کے جس دن سے ھوں آئی
تکتی ھوں اُسی روز سے میں آپکا رستہ
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
وہ باتیں رلاتی ہیں جویثرب میں ہوئیں تھیں
اب آیا سمجھ آپ نےکیوں چادریں دیں تھیں
بے پردہ نبیؐ زادیاں ھیں ساتھ میں مولاؑ
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
آباد یہ گھر دیکھکے چین آتا تھا مجھکو
یہ کسکی نظر کھاگئی بتلائیے کچھ تو
اُجڑا ھوا گھر دیکھکے دل روتا ھے میرا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
اکبرؑ کی ولادت کا سنا جسگھڑی میں نے
بس میں جو میرے ھوتا میں آجاتی مدینے
مل پائی نا اکبرؑ سے یہ افسوس رھیگا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
دو سال کے سجادؑ تھے بھولی نہیں شیریں
پھپیاں جو کبھی آئیں تو آنکھیں نہیں کھولیں
بےپردہ ھوئیں پھپیاں تو کسطرح سے دیکھا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
بائیس برس شیریں نے کسطرح گزارے
دن رات اسی سوچ میں کٹتے تھے ھمارے
اک روز ضرور آئینگے مولاؑ کا ھے وعدہ
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
سنتی تھی کے اِک آپکی بیٹی ھے سکینہؑ
سوچا تھا کے ساتھ آئیگی جب آئینگے آقا
جسطرح سے وہ آئی ھے دیکھا نہیں جاتا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
مقتل میں بھلا آپ پہ کیا ظلم ھوئے ھیں
وہ بال میرے سامنے مٹی میں اٹے ھیں
جن بالوں کو خود فاطمہ زھراؑ نے سنوارا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
ماتھے کا لہو آپکی آنکھوں میں بھرا ھے
چوما تھا محمدؐ نے جو وہ خشک گلا ھے
ھے ریشِ مبارک میں لہو آپکی مولاؑ
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
زیشان و رضا کہتی تھی شیریں یہی روکے
اے کاش میں مرجاتی یہ دن آنے سے پہلے
ھے آپکا سر آج میرے سامنے رکھا
آپ آئینگے اِس حال میں سوچا ھی نہیں تھا
-------------------------------------------------
Copyright strictly prohibited
© Copyright Information:
• All Rights of Nauhas, artwork, logo, audio & video are reserved by RAZ Records.