China’s Deepening Ties with Iran Raises Critical Concerns for India

2020-08-19 1

China’s Deepening Ties with Iran Raises Critical Concerns for India.


ایران اور چین کی گہری دوستی سے انڈیا کیوں پریشان ہے؟

ایران اور چین میں ایک پر عزم معاہدہ ہوا ہے۔ جس پر پوری دنیا کی نظر ہے۔ دونوں ممالک کے مابین یہ اسٹریٹجک اور تجارتی معاہدہ آئندہ 25 سالوں تک قابل عمل ہوگا۔ سرمایہ کاری اور سیکیورٹی معاہدے سے مشرق وسطی میں چین کے اثر و رسوخ کو وسیع پیمانے پر وسعت ملے گی، ایران کے ساتھ چین کے گہرے تعلقات بھارت کے لئے شدید خدشات کو جنم دیتے ہیں۔ جیساکہ اس معاہدے کے چند ہی روز بعد خبر آئی کہ ایران نے انڈیا کو چابہار ریل منصوبے سے الگ کر دیا ہے۔
تہران نے اس کی وجہ انڈیا سے فنڈ ملنے میں تاخیر بتایا ہے۔ چار سال قبل ایران اور انڈیا کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب ایران نے خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 400 ارب ڈالر کے اس معاہدے کے تحت ایران اگلے 25 سالوں تک چین کو انتہائی سستی قمیت پر خام تیل فراہم کرے گا اور اس کے بدلے میں چین ایران میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔
دونوں ممالک نے یہ معاہدہ خاموشی سے ایسے وقت میں کیا ہے جب دنیا کووڈ 19 کی وبا کا سامنا کر رہی ہے۔