❣تیرے آستاں پہ آئے ، تیری یاد کھینچ لائی
❣رہے تیرا در سلامت ، تیرے در سے آشنائی
❣وہ کٹھن کٹھن سی منزل ، وہ میری شکستہ پائی
❣میں تو تھک کے بیٹھ جاتا ، تیری یاد کام آئی
❣وہ کریم بخش دے گا ، میرے سب گناہ یقیناً
❣سرِ حشر جب میں دوں گا ، تیرے نام کی دہائی
❣میرا کیا بگاڑ لے گا جو خلاف ہے زمانہ
❣میرے ساتھ میرا مرشد میرے ساتھ ہے خدائی
❣یہ تیری گلی کے پھیرے ، میری زندگی کا حاصل
❣تیرے در سے آشنا ہوں ، یہ ہے میری پارسائی
❣کبھی میں جو لڑکھڑایا ، کبھی میں جو ڈگمگایا
❣تیری مستئ نظر ہی مجھے تھامنے کو آئی
❣میرے نام کی بلندی تیری نعت سے ہے قائم
❣تیری نعت کا ہے صدقہ عزت جو میں نے پائی
❣تیرے نام سے ظہوریؔ کوئی جانتی ہے دنیا
❣جب سے ہوا ہوں تیرا میری ہو گئی خدائی
#Dargah_e_Tahiri,#Muhammad_Arsal