آج پریس کانفرنس کے بعد جب مدعی مقدمہ جو کہ ایک بیمار اور ضعیف العمر شخص ہے نے اٹھ کر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی صاحب اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک مظہر حسین اور انچارج آئی ٹی لیب سب انسپکٹر جہانزیب خان کو گلے لگایا اور ڈھیروں دعائیں دیں کہ اسکی عمر بھر کی جمع پونجی کو اٹک پولیس نے ملزمان کو جن میں اسکا داماد بھی ملوث تھا گرفتار کر کے ریکور کر کے اسکو بہت بڑے سانحے سے بچا لیا۔یہ دعائیں ہی ہمارا اثاثہ ہیں اور ہمیں اللہ تبارک تعالیٰ کی بارگاہ میں سرخرو کرتی ہیں انہیں دعاؤں کا سہارا ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور اللہ ہمیں اسی جذبے اور کمٹمنٹ سے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین