Islamic Whatsapp Status -Daily Hadith Status Sahih Bukhari Hadith 3336 - Rohon Ka Jund Ka Jund

2019-02-18 6

#IslamicWhatsappStatus #DailyHadithStatus #SahihBukhariHadith #SahihBukhariHadith3336

#Rohon_Ka_Jund_Ka _Jund_Alag_Alag_Tha


صحیح بخاری حدیث نمبر: 3336

کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں

باب : روحوں کے جتھے ہیں جھنڈ کے جھنڈ

حکم: صحيح

ترجمہ:

امام بخاری نے کہا کہ لیث بن سعد نے روایت کیا یحییٰ بن سعید انصاری سے ، ان سے عمرہ نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرمارہے تھے کہ روحوں کے جھنڈ کے جھنڈالگ الگ تھے ۔ پھر وہاں جن روحوں میں آپس میں پہچان تھی ان میں یہاں بھی محبت ہوتی ہے اور جو وہاں غیر تھیں یہاں بھی وہ خلاف رہتی ہیں اور یحییٰ بن ایوب نے بھی اس حدیث کو روایت کیا ، کہا مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ، آخر تک ۔

تشریح:

کتاب الانبیاء کے شروع میں حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر ہوا۔ اس سلسلے میں مناسب تھا کہ آدمیت کے کچھ نیک و بد خصائل، اس کی فطرت پر روشنی ڈالی جائے، تاکہ آدمی کی فطرت پڑھنے والوں کے سامنے آسکے۔ اس لیے حضرت امام رحمۃ اللہ علیہ ان احادیث مذکورہ کو یہاں لائے۔
اب حدیث آدم علیہ السلام کے بعد حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر خیر شروع ہوتا ہے جن کو قرآن میں میں عبدشکور کے نام سے پکاراگیا ہے، آپ رقت قلب سے بکثرت رویا کرتے تھے، اسی لیے لفظ نوح سے مشہور ہوگئے۔ واللہ اعلم۔
روحیں عالم ازل میں لشکروں کی طرح یکجا تھیں جن روحوں میں وہاں باہمی تعارف ہوگیا ان سے دنیا میں بھی کسی نہ کسی دن ملاپ ہوہی جاتا ہے اور جن میں باہمی تعارف نہ ہوسکا وہ دنیا میں بھی باہمی طور پر میل نہیں کھاتی ہیں۔ اس کے تحت ہمارے محترم مولانا وحیدالزماں صاحب مرحوم نے شرح وحیدی میں ایک مفصل نوٹ تحریر فرمایا ہے جو قارئین کرام کے لیے دلچسپی کا موجب ہوگا۔ مولانا فرماتے ہیں:
” بغیر مناسبت روحانی کے محبت ہو ہی نہیں سکتی، ایک بزرگ کا قول ہے اگر مومن ایسی مجلس میں جائے جہاں سو منافق بیٹھے ہوں اور ایک مومن ہو تو وہ مومن ہی کے پاس بیٹھے گا اور اگر منافق اسی مجلس میں جائے جہاں سو مومن ہوں اور ایک منافق ہو تو اس کی تسلی منافق ہی کے پاس سے ہوگی۔ اسی مضمون میں ایک شاعر نے کہا : کندہم جنس باہم جنس پرواز ، کبوتر باکبوتر باز با باز‘ ( وحیدی )
دلی دوستی جو خالصاً للہ بلا غرض ہوتی ہے بغیر اتحاد روحانی کے نہیں ہوسکتی۔ ایک بدعتی کبھی کسی موحد متبع سنت کا دوست اور اسی طرح سخت قسم کا مقلد اہل حدیث کا ہوا خواہ نہیں ہوسکتا۔ ایک مجلس میں اتفاق سے ایک مولوی صاحب جو جہمیہ کے ہم مشرب ہیں مجھ سے ملے اور ایک بے عمل جاہل شخص سے کہنے لگے ہم میں اور تم میں الارواح جنود مجندۃ اسی حدیث کی رو سے اتحاد ہے میں نے ان کا دل لینے کو کہا کیا ہم کو آپ کے ساتھ یہ اتحاد نہیں ہے؟ انہوں نے کہا نہیں۔ مجھ کو ان کی سچائی پر تعجب ہوا۔ واقعی جہمی اور اہل حدیث میں کسی طرح اتحاد نہیںہوسکتا۔ جس دن سے یہ صحیح بخاری مترجم چھپنا شروع ہوئی ہے کیا کہوں بعض لوگوں کے دل پر سانپ لوٹتا ہے اور حدیث کی کتاب اس عمدگی کے ساتھ طبع ہونے سے دیکھ کر آپ ہی آپ جلے مرتے ہیں۔ اتحاد اور اختلاف روحانی کا اثر اسی سے معلوم کرلینا چاہئے حالانکہ اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حدیث شریف کی اشاعت ناپسند کرتے ہیں۔ اور ناچیز مترجم پر جھوٹے اتہام دھرکر یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح یہ ترجمہ ناتمام رہ جائے۔ وا متم نورہ ولو کرہ الکف ( الصف: 8 ) ( وحیدی )
حضرت مولانا وحیدالزماں مرحوم نے اپنے زمانے کے حاسدوں کا یہ حال لکھا ہے۔ مگر آج کل بھی معاملہ تقریباً ایسا ہی ہے۔ جو ناچیز ( محمد ادؤد راز ) کے سامنے آرہا ہے۔ ک