سعودی کسٹم حکام نے پیازمیں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

2018-01-21 2

سمگلر ز منشیات اسمگل کرنے کے لئے نت نئی ایجاد ات دریافت کرتے ہیں کہ وہ کسی طرح سے منشیات اسمگل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ایسے ہی مصری اسمگلر ز نے پیاز میں منشیات چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پیاز میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مصری باشندے کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تاہم مصری باشندے کی اس ہوشیاری پر سعودی کسٹم حکام افسر بھی حیران ہے کہ مصری باشندے نے سبزیوں کا سہارا لیتے ہوئے کس طرح سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔