Gas prices cost Rs 7 per liter for next month آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ

2017-12-21 1

Gas prices cost Rs 7 per liter for next month/آئندہ ماہ کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ
KARACHI: The increase in oil prices in the global market has shown an increase in petrol prices at Rs 7 per liter.

Since the past 20 days, the oil prices in the global market are increasing, while the value of rupees has increased below the value of dollar

in the Interbank market.


Petroleum product prices increase

Industry sources say, in view of the situation in the global market and the international market, petrol prices are expected to increase by

Rs 7 per liter in the next month.

According to industry sources, cost of diesel can be increased by Rs 5 per liter and kerosene oil can be up to Rs 6 per liter.

Industry sources said that in view of this situation, the government has become indispensable to increase oil prices, but the final decision

is to be done by the government.

It is clear that the government also increased petrol price by Rs. 2, 49 paise and diesel worth 5 rupees 19 paise.

At present, petrol per liter of the country is being sold at more than 77 rupees
کراچی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ 20 روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں7 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کے لیے تیل کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے اضافہ کیا تھا۔

اس وقت ملک بھر میں پیٹرول فی لیٹر 77 روپے سے زائد پر فروخت کیا جارہا ہے

Videos similaires