صدر ٹرمپ کا دورہ چین، 250 ارب ڈالر کے معاہدے

2017-11-09 2

امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ کا پہلا دورہ چین تجارت کے میدان میں کچھ اہم کامیابیوں کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 250 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے طے پائے ہیں۔ ماضی میں صدر ٹرمپ تجارت کا توازن چین کے حق میں ہونے پر سخت تنقید کرتے آئے ہیں۔ لیکن بیجنگ میں انہوں نے اس سے کچھ ہٹ کر کہا۔