گزشتہ ہفتے فرینکفرٹ سے سالزبرگ جانے والی ’انٹرایئر‘ کی ایک پرواز نے جب زوردار ’کراس ونڈز‘ میں لینڈ کرنے کی کوشش کی تو اسے مجبوراً ’گو۔اراؤنڈ‘، یعنی چکر لگا کر آنے کے لیے کہا گیا۔ پائلٹ نے آخری منٹ میں لینڈ کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا اور چکر لگانے کے بعد، فرینکفرٹ واپس چل پڑے۔