ماہرہ خان نے کالا چشمہ پر ڈانس کرکے ایک بار پھر تہلکہ مچادیا
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہمیشہ ہی سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں اور کچھ بھی کریں فوراً ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہوجاتے ہیں
اور اس بار بھی ماہرہ خان کا کترینہ کیف کی فلم بار بار دیکھو کے گانے ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے. ماہرہ خان کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر آئی جس میں اداکارہ بات کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران ’’کالا چشمہ‘‘ بجنا شروع ہوجاتا ہے، جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے ماہرہ کہتی ہیں کہ کالا چشمہ پوری دنیا میں چھایا ہوا ہے اور اس کے بعد اداکارہ کالا چشمہ پہن کر ڈانس شروع کردیتی ہیں.اداکارہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کہیں ماہرہ کا یہ انداز انہیں کسی اور مصیبت میں نہ ڈال دے.