روہنگیا بحران پر امریکہ کی تشویش

2017-10-27 1

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے میانمار کی فوجی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی ختم کرے۔ میانمار کے فوج کے سربراہ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری ٹلرسن نے اس بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچا کر پناہ گزینوں کو وطن واپس لانے پر زور دیا۔