پاکستان سپر لیگ کے چار میچ کراچی میں کرانے کا فیصلہ

2017-10-18 1

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فروری میں 'پاکستان سپر لیگ' کےسیزن تھری کے چار میچ کراچی میں کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ لاهور کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کراچی پر کھلنے کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پی ایس ایل کے میچ کراچی میں ہوں گے اور اس کے بعد عالمی ٹیموں کو بھی یہاں لایا جائے گا۔