پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے متنازع انتخابات اور فیڈریشن کے معاملات میں سیاسی مداخلت کے باعث 'فیفا' نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی ہے۔ رکنیت کی معطلی کے باعث اب پاکستانی کھلاڑی کسی بین الاقوامی ایونٹ، ڈویلپمنٹ پروگرام یا ٹریننگ سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔