پنڈ ملکاں اسلام آباد میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

2017-09-06 687

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم دفاع پاکستان اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ اگر ارض پاک کی طرف دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال لیں گے۔
نماز فجر میں اللہ رب العزت کے حضور سر بہ سجود ہونے کے بعد ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
پنڈ ملکاں اسلام آباد میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پرپاک فوج اور بوائز سکاؤٹ کے ایک چاک و چوبند دستے نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی ۔
لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آنے والوں کادن بھر تانتا بندھا رہا ،