Hadrat Bayazeed Bastami R.A Aur Oun Ka Aik Padri Se Mukalma Theـdialogue Between Hazrat Bayazeed Bastami and a Priest

2017-07-20 175

The dialogue Between Hazrat Bayazeed Bastami and a Priest

بایزید بسطامی جو شيخ أبو يزيد البسطامی اورطیفورابویزیدبسطامی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، اصل نام أبو يزيد طيفور بن عيسى بن شروسان البِسطامِی اور کنیت ابو یزید ہے ۔ فارس(ایران )کے صوبے بسطام میں پیداہوئے۔بسطامی آپ کے نام کے ساتھ اسی نسبت سے لگایاجاتاہے۔آپ کے آباؤ اجدادمجوسی تھے جوکہ بعد میں اسلام کی طرف راغب ہوگئے۔بسطام ایک بڑا قریہ ہے جو نیشاپور کے راستے میں واقع ہے آپ کے داداکے تین بیٹے تھے،آدم،طیفور(بایزیدکے والد)اورعلی یہ سارے بڑے ہی زاہد اور عبادت گزار تھے.
حضرت با يزيد بسطامؒی کوالله تعالٰی نے جن خوبيوں سے نوازا تها وه کم ہی کسی کو نصيب ہوتی ہيں٬ حضرت جنيد بغدادیؒ جيسے بزرگ بهی آپ کی تعريف ميںَ آپ فرماتے ہيں "حضرت با يزيد بسطامیؒ کی ذات بابرکات ہم ميں ايسی ہے جيسے جبرائيلؑ کی شخصيت فرشتوں ميں"۔امام مناوی فرماتے ہیں کہ ابویزید بسطامی عارفین کے اماموں کے بھی امام تھے اور محققین صوفیہ کرام کے مشائخ کے شیخ تھے ۔شیخ ابو سعید کا قول ہے کہ میں پورے عالم کو آپ کے اوصاف پر دیکھتا ہوں لیکن اس کے باوجود بھی آپ کے مراتب کو کوئی نہیں جانتا۔

Free Traffic Exchange