Another Milestone achieved, Dream come True, Naya Pakistan Insha Allah

2017-04-12 6

یوں تو خان صاحب کی کہی ہوئی کئی باتیں ہیں جن کو سنتے ہی ان کے سیاسی مخالفین پہلے مذاق اڑاتے ہیں اور جب وہ سچ ثابت ہو جاتی ہیں تو بجائے شرمندہ ہونے کے پھر سے مذاق اڑانا شروع ہو جاتے ہیں - ایسی ہی ایک تاریخی بات خان صاحب نے ایک جلسہ میں کہی تھی - الله نے انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش دی ہے کامیابی وہ دیتا ہے ، اور میرا خواب ہے الله ایک دن پاکستان کو وہ ملک بنا جدھر باہر کی دنیا سے لوگ پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے - الله کا لاکھ لاکھ شکر ہے محکمہ صحت میں خیبر پختونخواہ حکومت کے انقلابی اقدامات سے ایسا ہونا شروع ہو چکا ہے - پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں باہر کی دنیا سے ڈاکٹر آنا شروع ہو چکے ہیں ، جس سے یہ ایمان اور بھی پختہ ہو گیا ہے کہ نیا پاکستان بن رہا ہے - ایسا ہر گز ہر گز ممکن نہ ہوتا اگر خیبر پختونخواہ کے عوام عمران خان پر اعتماد کا اظہار نہ کرتے - خیبر پختونخواہ نیۓ پاکستان کی بنیاد رکھنے کا شکریہ